Time 25 ستمبر ، 2024
پاکستان

حکومت کو جوسوٹ کرے گا آئینی اور جو نہ کرے اُسے غیر آئینی کہہ دیگی: شعیب شاہین

حکومت کو جوسوٹ کرے گا آئینی اور جو نہ کرے اُسے غیر آئینی کہہ دیگی: شعیب شاہین
فوٹو: فائل

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن شعیب شاہین کا کہنا تھا تمام ادارے سپریم کورٹ کے ہر فیصلے کو ماننے کے پابند ہیں۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو جو بہتر لگے گا، اسے ہی آئینی کہے گی، جو سوٹ نہیں کرے گا تو اُسے کہیں گے کہ یہ غیر آئینی ہے۔

پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سابق چیئرمین حسن رضا پاشا نے کہا کہ 8 ججز کا اکثریتی فیصلہ ہی لاگو ہوگا لیکن یہ وقت ہے کہ سپریم کورٹ اس حوالے سے نظر ثانی کی درخواستیں سن لے۔

اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے واضح کہہ دیا تھا کہ اسی فیصلے پر عمل ہوگا جو آئین کے مطابق ہوگا۔

اس سے پہلے رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا تھا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہوسکتی، یوسف رضا گیلانی والی تاریخ اب نہیں دہرائی جا سکتی۔

مزید خبریں :