Time 03 اکتوبر ، 2024
پاکستان

پنجاب کےعوام کی حفاظت کرنا اچھی طرح آتا ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نےکہا ہےکہ انہیں پنجاب اور پنجاب کےعوام کی حفاظت کرنا اچھی طرح آتا ہے، آپ سرکاری ملازمین کا جلوس لا کر پنجاب پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

 لاہور میں ہمت کارڈ کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ  ذہنی مفلوج یہی لوگ ہیں جونہ خود کام کرتے ہیں نہ کسی کوکرنےدیتے ہیں۔ کیا وجہ ہے جب ملک ترقی کرتا ہے وہ مسلم لیگ کا دور ہوتا ہے ، معیشت ترقی کرتی ہے تو وہ مسلم لیگ ن کا دور ہوتا ہے،، جب منہگائی تیزی سے نیچے جاتی ہے تو وہ ن لیگ کا دور ہوتا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ  چار پانچ سال کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی 38 فیصد تھی، آج مہنگائی چھ اعشاریہ نو فیصد پر آگئی ہے ، آج پنجاب میں روٹی بارہ تیرہ روپے کی ہے اور خیبر پختونخوا میں پچیس روپے کی ہے۔

مزید خبریں :