09 اکتوبر ، 2024
بھارتی ریاست بہار کے شہر مظفرپور سے تعلق رکھنے والے ایک طالبعلم نے اپنے امتحانی فارم میں والدین کے نام کے خانے میں بالی وڈ اسٹارز کا نام لکھ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک طالبعلم کے بے اے کے امتحانات کے فارم کی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی جسے دیکھ کر صارفین ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق کندن نامی طالبعلم کا یہ فارم 2017-2020 کا تھا جس نے ان سالوں میں اپنا گریجوئیشن مکمل کیا، اس تصویر میں دیکھا گیا کہ فارم پر بنیادی معلومات درج تھیں۔
تاہم اس میں طالبعلم کے والدین کے نام لکھنا تھے جس میں کندن نے والدہ کی نام کی جگہ پر اداکارہ و ڈانسر سنی لیون کا نام درج کیا جب کہ والد کے نام کے خانے میں اداکار عمران ہاشمی کا نام لکھ ڈالا۔
سوشل میڈیا پر جب اس فارم کی تصویر وائرل ہوئی تو صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور کندن نامی طالبعلم کو لیجنڈ قرار دیا۔
صارفین کا کہنا تھا کہ اس قسم کی حرکت صرف بھارت میں ہی ہوسکتی ہے تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق اس تصویر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی یہ پتا چل سکا کہ آیا اس فارم کو قبول کیا گیا تھا یا اسے کینسل کردیا گیا تھا۔