Time 09 اکتوبر ، 2024
پاکستان

حکومت کا وزارت توانائی اور آبی وسائل کو ضم کرنے کا فیصلہ

حکومت کا وزارت توانائی اور آبی وسائل کو ضم کرنے کا فیصلہ
دونوں وزارتوں کو ضم کرنے کی سمری تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

لاہور : وفاقی حکومت نے اربوں روپوں  کی بچت کیلئے  2  وزارتوں کو ضم کرنے کا فیصلہ  کرلیا۔

 وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق  وفاقی حکومت نے وزارت توانائی اور وزارت آبی وسائل کو ایک  کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، دونوں وزارتوں کو ضم کرنے کی سمری تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے جس کے بعد انرجی، واپڈا اوراین ٹی ڈی سی سمیت تمام ذیلی ادارے اکٹھے ہو سکیں گے۔

وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق  دونوں وزارتیں پہلے بھی ایک ساتھ کام کرتی رہی ہیں، ان کا وزیر اور سیکرٹری بھی ایک ہی ہوا کرتا تھا، اب ان کے  ایک وزارت ہونے سے سالانہ اربوں روپے اخراجات کی بچت ہو سکے گی جب کہ  اضافی اسٹاف ، ٹرانسپورٹ اور دیگر ملازمین کو بھی کم کیا جا سکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک وزارت ہونے سے پانی و بجلی کے منصوبوں کی رفتار تیز ہو سکے گی۔

 مزید برآں  وفاقی کابینہ متعدد دیگر وزارتوں کو بھی ضم کرنے پر غور  کررہی ہے۔

مزید خبریں :