Time 09 اکتوبر ، 2024
پاکستان

اٹھ مقام: کھیت میں داخل ہونے پر ملزمان نے کلہاڑی کے وار سے گائے کی دُم کاٹ دی

اٹھ مقام: کھیت میں داخل ہونے پر ملزمان نے کلہاڑی کے وار سے گائے کی دم کاٹ دی۔

بے زبان جانور کے ساتھ بدسلوکی کا ایک اور واقعہ وادی نیلم میں پیش آیا جہاں گائے چرتی ہوئی کھیت میں جاگھسی۔

پولیس کے مطابق گائے کے کھیت میں داخل ہونے پر ملزمان غصے میں آگئے اور جاندار پر کلہاڑی سے وار کیا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ کلہاڑی کے وار سے گائے کی دم کٹ گئی اور وہ بری طرح زخمی بھی ہوئی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ  زخمی گائے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جب کہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :