Time 09 اکتوبر ، 2024
پاکستان

اسلام آباد میں احتجاج کی آڑ میں شرپسندی، مزید افغانیوں کے اعترافی بیانات سامنے آگئے

اسلام آباد میں احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کرنے والے مزید افغان شہریوں نے اعترافی بیانات سامنے آگئے۔

افغان شہری عبدالقادر نے بتایا کہ وہ پشاور میں مزدوری کرتا ہے، پشاور میں ایک شخص جاوید نے ہم دو بندوں کو5 ہزار روپے دیے، ایک دن کی دہاڑی کا بتایا، جاوید نے ہمیں ایک دن کے پیسے دیے دو دن کے نہیں، ہمیں کہا گیا جلوس میں جاؤ توڑ پھوڑ کرو، گاڑیوں کو توڑو یہ کرو وہ کرو۔

امانت نامی شہری نے بتایا کہ میں افغانستان سے آیا ہوں اور محنت مزدوری کرتا ہوں، جولوگ پی ٹی آئی سے پیسےلےکر غلط کام کرتے ہیں وہ نہ کریں، ملک اور قوم کا نقصان نہ کریں، گاڑیاں نہ جلائیں، موٹرسائیکلیں نہ جلائیں۔

افغان شہری مدثر نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ ہمیں پی ٹی آئی والوں نے پیسے دیے کہ اسلام آباد میں آگ لگا دو، ہمیں کہا گیا لوگوں کے بائیک توڑ دو اور گھروں کو بھی آگ لگا دو، اب ہم تھانے میں ہیں مگر ہماری ضمانت کرانےکوئی نہیں آرہا۔

ایک اور افغان شہری نور الدین نے بتایا کہ پی ٹی آئی والوں نے ہمیں دو تین ہزار روپے مزدوری دی اور کہا اسلام آباد میں جلسے کے دوران افراتفری پھیلا دو، گاڑیوں کو آگ لگا دو، افغان بھائیوں سے درخواست ہے حق حلال کی مزدوری کریں۔

مزید خبریں :