Time 17 اکتوبر ، 2024
دنیا

’کیا آپ کے پاس بچوں کو قتل کرنےکی ٹیکنالوجی ہے؟‘ شہری کا اسرائیلیوں سے سوال

’کیا آپ کے پاس بچوں کو قتل کرنےکی ٹیکنالوجی ہے؟‘ شہری کا اسرائیلیوں سے سوال
فوٹو: اسکرین گریب

امریکا میں جاری نمائش کے دوران اسرائیلی اسٹالز پر موجود نمائندگان سے شہری کی بچوں کو ہلاک کرنے کی ٹیکنالوجی سے متعلق سوال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

امریکی شہر واشنگٹن ڈی سی میں ’2024AUSA‘ کی سالانہ میٹنگ اور ڈیفنس انڈسٹری کی نمائش کے دوران ایک شہری اسرائیلی وزارت دفاع کے مختلف اسٹالز پر جاکر نمائندگان سے بچوں کو ہلاک کرنے کیلئے موجود ٹیکنالوجی سے متعلق دریافت کرتا ہے۔

ویڈیو میں شہری اسرائیلی اسٹالز پر موجود نمائندگان سے پوچھتا ہے کہ ’کیا آپ لوگوں کے پاس بچوں کو قتل کرنے کیلئے کوئی بہترین ٹینکالوجی موجود ہے؟‘

شہری اسرائیلی اسٹالز پر موجود نمائندگان سے پوچھتا ہے کہ ’بچوں کے چیتھڑے اڑانے کیلئے آپ کے پاس کون سی ٹیکنالوجی ہے؟

شہری کے سوال پر اسٹالز پر موجود نمائندگان میں سے کچھ ہنس کر اسے ٹالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ واشنگٹن میں جاری جنگی ٹیکنالوجی اور ڈیفنس انڈسٹری سے متعلق نمائش ایسوسی ایشن آف یونائیٹڈ اسٹیٹس آرمی (AUSA) کے تحت منعقد کی گئی ہے۔

مزید خبریں :