28 اکتوبر ، 2024
امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں جب ایک شخص 22 اکتوبر کو گھر کا سامان خریدنے کے دکان پر جا رہا تھا تو اسے اندازہ نہیں تھا کہ قسمت اس کے ساتھ ہے۔
بڑھئی کا کام کرنے والے جیری ہکس Banner Elk نامی قصبے کے رہائشی ہیں اور دکان کی پارکنگ لاٹ میں انہیں 20 ڈالرز کا نوٹ ملا۔
انہوں نے اس نوٹ سے ایک لاٹری ٹکٹ خریدا اور 10 لاکھ ڈالرز (لگ بھگ 28 کروڑ پاکستانی روپے) جیت لیے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اس لاٹری ٹکٹ کی بجائے کوئی اور ٹکٹ خریدنا چاہتے تھے مگر وہ دکان میں موجود نہیں تھا۔
انہیں 25 اکتوبر کو انعامی رقم دی گئی اور جیری ہکس نے پوری رقم ایک ساتھ لینے کا فیصلہ کیا۔
ٹیکسوں کی کٹوتی کے بعد وہ 4 لاکھ 29 ہزار ڈالرز اپنے گھر لے گئے اور وہ اس رقم کو اپنے بچوں پر خرچ کرنا چاہتے ہیں جبکہ 56 سال کی عمر میں ریٹائر ہونے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔
مگر اس سب سے پہلے وہ اپنی کامیابی سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہم سب ایک مقامی ہوٹل میں جاکر وہاں جو کچھ موجود ہوگا وہ سب کھائیں گے۔