Time 28 اکتوبر ، 2024
پاکستان

27 ویں آئینی ترمیم میں فوجی عدالتوں کے حوالے سےکوئی بات نہیں ہوگی: بیرسٹر عقیل

27 ویں آئینی ترمیم میں فوجی عدالتوں کے حوالے سےکوئی بات نہیں ہوگی: بیرسٹر عقیل
فوٹو: فائل

وزارت قانون کے مشیر  بیرسٹر عقیل نے کہا ہےکہ 27 ویں آئینی ترمیم میں فوجی عدالتوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام 'کیپٹل ٹاک' میں  ترمیم لانے کی وجہ بتاتے ہوئے بیرسٹر عقیل نےکہا کہ  ایم کیو ایم  نے 26 ویں آئینی ترمیم  پر  ووٹ دینے کے بدلے میں اگلی ترمیم میں 140 اے کے تحت لوکل باڈیز کو  تقویت دینے کی شرط رکھی تھی۔

 بیرسٹر عقیل نےکہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں فوجی عدالتوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوگی۔

تحریک انصاف کے سردار لطیف کھوسہ  نے کہا  حکومت 27  ویں آئینی ترمیم نہیں لا سکتی، 27 ویں آئینی ترمیم سے حکومت کا مقصد اپنی مدت کو طول دینا ہے۔

مزید خبریں :