دنیا
23 فروری ، 2013

کیمرون کی اوبا ماکو جی8 کانفرنس میں بیگم کو ساتھ نہ لانے کی در خوا ست

 کیمرون کی اوبا ماکو جی8 کانفرنس میں بیگم کو ساتھ نہ لانے کی در خوا ست

لندن…این جی ٹی…برطا نوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون نے امریکی ہم منصب بر اک اوبا ماسے در خواست کی ہے کہ وہ رواں سال بر طا نیہ میں ہونے والی جی ایٹ کانفر نس میں اپنی بیگم مشعل اوبا ما کہ سا تھ نہ لا ئیں ۔یہ انوکھی درخواست صرف بر اک اوبا ما سے ہی نہیں بلکہ جی ایٹ میں شرکت کے لیے آنے والے تما م سربراہا نِ مملکت سے کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈیوڈ کیمرون چاہتے ہیں کہ کا نفرنس میں آ نے والے لیڈران پور ی توجہ اہم مسا ئل پر مر کو ز کر سکیں اور یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب وہ اپنی بیگما ت کو گھر چھوڑ کر آ ئیں گے ۔ اِنتظا میہ کا یہ بھی کہنا ہے یہ صرف ایک درخواست جسے اگر سر بر اہا ن ِ مملکت ما ننے سے انکار کر دیں تو وہ کچھ نہیں کر سکتے ۔جی ایٹ انتظا میہ کی جانب سے اس با ت کا اعلا ن بھی کیا گیا ہے گزشتہ سالوں کی روایت کے بر عکس اس سا ل ڈیوڈ کیمرون کی اہلیہ سما نتھا کیمرون بیگما ت ِ اوّل کے لیے خصوصی دعوت کا اہتما م بھی نہیں کر یں گی ۔

مزید خبریں :