صحت و سائنس
24 فروری ، 2013

”قدم اٹھاوٴ ،ڈینگی بھگاوٴ“،کراچی میں میراتھن اور ہیلتھ واک کا انعقاد

”قدم اٹھاوٴ ،ڈینگی بھگاوٴ“،کراچی میں میراتھن اور ہیلتھ واک کا انعقاد

کراچی…کراچی میں پاکستان میڈیکل ایسویشن کے زیر اہتمام میراتھن اور ہیلتھ واک کا انعقاد کیا گیا،جس میں بڑی تعداد میں طلباء وطالبات،معذور افراد اور شہریوں نے شرکت کی۔24 ویں پاکستان میڈیکل ایسویشن کراچی سٹی میراتھن اور ہیلتھ واک کا آغاز پی ایم اے کے ایم اے جناح روڈ کے قریب واقع دفتر سے ہوا،جس میں بٹری تعداد اسکولوں کے بچوں،میڈیکل کے اسٹوڈنٹس،ڈاکٹرز،معذور افراد،بزرگ شہریوں اور خواتین نے حصہ لیا، پاکستان میڈیکل ایسویشن کراچی سٹی میراتھن اور ہیلتھ واک کا سلوگن ہے کہ قدم اٹھاوٴ ،ڈینگی بھگاوٴ، میراتھن کے آغاز سے قبل ڈاکٹرز کی جانب ڈینگی مچھر سے بچنے کے طریقے بھی بتائے گئے،میراتھن اور ہیلتھ واک میں شریک افراد نے نہایت جوش وجذبے کے ساتھ صحت مندانہ سرگرمی میں حصہ لیا،اس موقعے پر پولیس ،رینجرز کی سیکورٹی کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا تھا،جبکہ میراتھن اور ریس میں شریک افراد کو ٹی شرٹس بھی تقسیم کی گئیں ہیں۔

مزید خبریں :