29 فروری ، 2012
سان فرانسسکو…این جی ٹی…ٹیکنا لو جی کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والے آ ئی پیڈ کا نیا ورژن جلد ہی منظر ِ عام پرآ نے والا ہے جس کی لانچنگ تقریب کے لیے ٹیکنالوجی فرم ایپل نے دعوت نامے جاری کردیے ہیں۔ ایپل نے ممکنہ طور پر آ ئی پیڈ 3 اگلے ہفتے یعنی7مارچ بروز بدھ کو لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کی باقاعدہ تقریب امریکی شہر سان فرانسسکو کےYerba Buenaسینٹر فار دی آرٹس میں منعقد کی جائے گی۔ماہرین کے مطابق آئی پیڈ 3 کی ظا ہری شکل آ ئی پیڈ1اور2سے بہت الگ نہیں ہو گی تاہم اس میںHDاسکرین اور نئے پروسیسر سمیت کئی ایسی خصو صیا ت شامل کی گئی ہیں جو آئی پیڈ کے مدّاحو ں کی دلچسپی کا با عث ہو ں گی۔