صحت و سائنس
17 جنوری ، 2012

آکسیڈنٹس بلڈ پریشر کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں، نئی تحقیق

 آکسیڈنٹس بلڈ پریشر کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں، نئی تحقیق

کراچی…رفیق مانگٹ… آکسیڈنٹس(oxidants ) بلڈ پریشر کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ آکسیڈنٹس بڑھاپے اور کینسر کا موجب بنتے ہیں لیکن حالیہ اس کا مثبت پہلو فشار خون کو نارمل رکھنے میں معاون ہونا بھی سامنے آیا ہے۔ کنگس کالج لندن کے محققین کی طرف سینیچرمیڈیسن میں شائع ایک نئی سائنسی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ oxidants جو عمر رسیدگی اور کینسر کے پھیلاوٴکا باعث ہوتے ہیں تاہم ان کا مثبت پہلو یہ ہے کہ آکسیڈنٹس کیمیائی تعامل کے دوران دیگر مالیکیول سے الیکٹران چرا کر ہائی بلڈ پر یشر کو برقرار رکھنے میں مدد گار ہوتے ہیں۔ڈاکٹر فلپ کا کہنا ہے کہ ہماری تحقیق کا مقصد سائنسی کمیونٹی میں آکسیڈنٹس کے متعلق پائے جانے والے خیالات کو تبدیل کرنا ہے اور یہ باور کرانا ہے کہ oxidantsمیں جسم کے اہم ریگولیٹری افعال کو انجام دینے کیلئے صحت مند خلیات پیدا کرنے کی صلاحیت ہے اورانہیں فشار خون کو کم کرنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔


مزید خبریں :