29 فروری ، 2012
لندن …این جی ٹی…لندن اولمپکس میں صرف150دن باقی رہ گئے ہیں لہٰذا برطانوی اولمپکس کمیٹی جہاں تمام چھوٹے بڑے انتظامی امور کوحتمی شکل دے رہی ہے وہیں اولمپکس کی تشہیری مہم کا آغاز بھی زور و شور سے کردیا گیا ہے۔نیاکائونٹ ڈائون شروع کرنے کے لیے لندن کے دریائے تھیمز پر اولمپکس کے پانچ رنگز والے لوگوکے دیوہیکل مجسمے کی تقریب رونمائی ہوئی۔دریائے تھیمز پربادبانی کشتی کے عرشے پر تیرتے 36فٹ اونچے اور86فٹ چوڑے یہ پانچ رِنگز رات کے وقت مختلف رنگوں کی روشنیوں سے جگمگاتے نظر آتے ہیں۔