پاکستان
26 فروری ، 2013

بحریہ یونیورسٹی میں 9ویں کانووکیشن کا انعقاد

بحریہ یونیورسٹی میں 9ویں کانووکیشن کا انعقاد

کراچی…بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس میں 9ویں کانووکیشن 2013کا انعقاد ہوا، جس میں طلباء کو بہترین کارکردگی پر اسناد، سونے اور چاندی کے تمغوں سے نوازا گیا۔ بحریہ یونیورسٹی کے پروچانسلر اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈ مرل محمد آصف سندھیلہ نشان امتیاز (ملٹری) نے طلباء کی بہترین کارکردگی پر انہیں مبارکباد پیش کی اور ماسٹرز اور انڈر گریجویٹ پروگرام کے 816 طلباء میں اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر بحریہ یونیورسٹی کے پروچانسلر اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈ مرل محمد آصف سندھیلہ سمیت بحریہ یونیورسٹی کے ریکٹر وائس ایڈمرل (ر) شاہد اقبال ہلال امتیاز نے مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے 21طلباء میں سونے کے تمغے اور 24طلباء میں چاندی کے تمغے تقسیم کئے اور کامیاب طلباء کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔ ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ کا کہنا تھا کہ طلباء کو معیاری تعلیم دینے اور ان کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے میں یونیورسٹی اور تعلیمی اداروں کے کردار نے ایک نمایاں اہمیت اختیار کرلی ہے، تاکہ انہیں بہتر اور اور ملک کیلئے مفید شہری بنایا جاسکے۔

مزید خبریں :