پاکستان
26 فروری ، 2013

سکھر: خواجہ سرا نے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

سکھر: خواجہ سرا نے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

سکھر… سکھر میں گذشتہ پانچ سال کے دوران منتخب اراکین اسمبلیوں کی ناقص کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سکھر کے خواجہ سراء نے آئندہ عام انتخابات میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے، صنم فقیر نامی خواجہ سراء متعدد فلاحی تنظیموں میں اپنا فعال کردار ادا کرکے مستحق بزرگ شہریوں اور بوڑھے ہوجانے والے خواجہ سراؤں کی ویلفیئر کیلئے کام انجام دے رہا ہے، صنم فقیر نے بتایا کہ سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں جس طرح ترقی ہونی چاہئے تھی وہ نہیں ہوئی ، سکھر شہر آج بھی کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے، شہری آج بھی بدبودار ، آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں، تمام علاقوں میں گندگی کے ڈھیر، گٹر کھلے ہوئے ہیں اور گندا پانی سڑکوں پر موجود رہتا ہے، صحت اور تعلیم کے شعبے میں بھی ہم مسلسل پیچھے جارہے ہیں، ایسے میں یہ ضروری ہے کہ نئی قیادت سامنے آئے اورجو عوام کے مسائل کو زیادہ موثر انداز میں حل کرے۔

مزید خبریں :