پاکستان
26 فروری ، 2013

فرقہ وارانہ عناصر پشت پناہی کے بغیر کچھ نہیں،فضل الرحمان

فرقہ وارانہ عناصر پشت پناہی کے بغیر کچھ نہیں،فضل الرحمان

اسلام آباد…جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہناہے کہ فرقہ وارانہ عنصر معاشرے میں موجود ہے،اس سے انکار نہیں،لیکن حکومت اور خفیہ ایجنسیاں ان قوتوں کو ابھارتی ہیں،مولانا فضل الرحمان لاہورمیں ممتاز ماہر قانون اورسینئرسیاست دان ایس ایم ظفر سے ملاقات کے بعدجیو نیوزسے خصوصی گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے کہاکہ جب تک ریاستی ادارہ ایسے چھوٹے ٹولے کے پیچھے نہ ہو ،وہ کیسے ملک کا امن تباہ کر سکتا ہے،مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ملک دہشت گردی کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے اوریہ سب کچھ عالمی ایجنڈے کے مطابق ہو رہا ہے،ان کاکہناتھاکہ مذہبی سیاسی قیادت نے ہمیشہ فرقہ واریت کے خلاف ہم آہنگی کا کردار ادا کیا ،رواداری کے ماحول کیلئے ہمیں اپنے فرقوں میں رہتے ہوئے کردار ادا کرنا ہو گا،مسلم لیگ ن سے اتحاد کے سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اتحاد ہوتے رہتے ہیں،ہمیں ہم آہنگی کی فضا کیلئے کام کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :