29 فروری ، 2012
دبئی…این جی ٹی…دبئی میں اسکو لو ں کے بچوں نے کا غذ کے پھو لو ں سے دنیا کے سب سے بڑے دل کی تخلیق شر و ع کر دی ہے۔ اس دل کی تیاری میں جو پھول استعمال کیے جارہے ہیں وہ ایسے ما حو ل دوست کا غذ سے تیا ر کیے گئے ہیں جو گلنے کے بعدما حول کو آلو دہ کرنے کا با عث نہیں بنتا۔اس دل کی تیار ی میں ابتدا ئی طور پر پا نچ سو بچوں نے حصہ لیا جبکہ اسے مکمل کر نے کے لیے بچو ں کے درمیا ن مزید مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ ماحو ل دو ست کا غذکے ذریعے اس دل کی تیار ی کا مقصدصحت مند زندگی کے شعور کو فر وغ دینا ہے جسے مکمل ہو نے کے بعد دبئی میں ہونے والی World Congress of Cardiologyکے موقع پر عام نما ئش کے لیے پیش کیا جا ئے گا ۔