Time 11 دسمبر ، 2024
جرائم

لاہور ڈکیتی مزاحمت پر قتل سمیت دیگر خونی وارداتیں، 11 ماہ میں 375 افراد قتل

لاہور ڈکیتی مزاحمت پر قتل سمیت دیگر خونی وارداتیں، 11 ماہ میں 375 افراد قتل
فوٹو: فائل

لاہور میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل، اقدام قتل اور قتل کی وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

 رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 13 افراد جان سے گئے جبکہ مختلف وجوہات پر 375 افراد قتل ہوچکے اور805 زخمی ہوئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 6 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، سٹی ڈویژن میں 11 ماہ کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 3 افراد ہلاک ہوئے۔

اسی طرح کینٹ، سول لائنز، اقبال ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں ایک، ایک شہری ڈکیتی مزاحمت پر مارا گیا۔

قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 110 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا اور سٹی ڈویژن 76 وارداتوں کے ساتھ دوسرے جبکہ صدر اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن قتل کے 62، 62 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 48 اور سول لائنز ڈویژن میں 17 افراد قتل ہوئے جبکہ سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ 11 ماہ کے دوران اقدام قتل کی 62 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

مزید خبریں :