Time 18 دسمبر ، 2024
دنیا

قطر میں خطرناک ڈرائیونگ کرنے والا شخص گرفتار، لگژری گاڑی بھی تباہ کردی گئی

قطر میں خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے اس کی لگژری گاڑی کو ضبط کرلیا گیا۔

قطر کی وزارت داخلہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام نے خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے اور لوگوں کی زندگیوں اور نجی و سرکاری املاک کو خطرے میں ڈالنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس گاڑی ضبط کرلی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں ضبط کی گئی لگژری گاڑی کو تباہ کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

مزید خبریں :