پاکستان
28 فروری ، 2013

امریکی ایوان نمائندگان میں ڈاکٹر آفریدی کو بطورہیرو کی قرارداد

 امریکی ایوان نمائندگان میں ڈاکٹر آفریدی کو بطورہیرو کی قرارداد

کراچی… محمد رفیق مانگٹ… بھارتی ٹی وی کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکی ہیرو تسلیم کرنے کی قرارداد پیش کردی گئی۔ قرار دار کیلیفورنیا کے کانگریسی رکن دانا روڑا بچر نے دیگر نو ارکا نکانگریس کے ساتھ مل کر پیش کی۔ بھارتی نشریاتی ادارے نے خبر رساں ادارے کے حوالے سے کہا کہ سی آئی اے کے لئے اسامہ بن لادن کی مخبری کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکی ہیرو تسلیم کیے جانے کی امریکی ایوان نمائندگان میں قرار داد پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ پاکستانی جیل سے اسے فوری رہا کیا جائے۔روڑا بچر امور خارجہ کی سب کمیٹی کے چیئر مین ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر آفریدی کاتمام امریکیوں پرا حسان ہے ۔ اسامہ بن لادن کی تلاش اور اسے انصاف کے کٹہرے میں لانے میں مدد دینے پر تمام امریکی اس کے مشکور ہیں،قرادر داد میں پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ آفریدی اور اس کے خاندان نے بھاری قیمت چکائی ہے۔اتوار کو ہونے والے آکیڈمی ایوارڈ میں ”زیرو ڈارک تھرٹی “ کے دو ادا کاروں نے بھی ڈاکٹر آفریدی سے متعلق گفتگو کی۔جسین کلارک نے کہا کہ میرا دل ڈوب رہا ہے کہ وہ ابھی تک جیل میں ہے۔اس سے قبل لیون پینٹا کہ چکے ہیں کہ اسامہ بن لادن کے احاطے تک رسائی میں ڈاکٹر آفریدی نے مدد فراہم کی تھی۔

مزید خبریں :