28 فروری ، 2013
کراچی …ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کی جانب سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکسائل صنعت پر ٹیکسوں کے نفاذکو مسترد کردیا ہے۔ کراچی میں پاکستان ہوزری ایسوسی ایشن کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل صنعت کے تمام نمائندوں نے ایف بی آر کی جانب سے نئے ایس آر او کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے صنعتیں خود بخود بند ہوجائیں گی۔ ایف بی آر کی جانب سے ویلیو ایڈڈ سیکٹر مثلا گارمنٹس بیڈ لینن اور ٹاول سمیت دیگر ٹیکسٹائل کی صنعتوں کے لیے 2 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کے علاوہ ود ہولڈہولڈنگ ٹیکس کی شرح 1فیصد سے بڑھا کر 5فیصد کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر پاکستان ہوزری ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین جاوید بلوانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سلیم مانڈوی والاکے وزیر خزانہ بنتے ہی وزارت روزانہ نئے ایس آر او جاری کر رہی ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے۔