کاروبار
01 مارچ ، 2013

ایف بی آر میں اُکھاڑ پچھاڑ کی ضرورت ہے، وفاقی ٹیکس محتسب

 ایف بی آر میں اُکھاڑ پچھاڑ کی ضرورت ہے، وفاقی ٹیکس محتسب

کراچی… وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل کا کہنا ہے کہ ایف بی آر میں اکھاڑ پچھاڑ کی ضرورت ہے ادارے میں پوچھ گچھ نام کی کوئی چیز نہیں۔وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل نے وفا ق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان میں صنعت کاروں سے خطاب میں کہا کہ ایف بی آر میں اندرونی طور پرپوچھ گچھ کا کوئی نظام نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قوانین ہمیشہ 5 سے 7 فیصد افراد کو سزا دے کر مثال بنانے کے لیے ہوتے ہیں لیکن جہاں 95فیصد افراد جرائم میں ملوث ہوں تویہ سمجھا جائے گا کہ کوئی بہت بڑی خرابی آگئی ہے۔

مزید خبریں :