کاروبار
01 مارچ ، 2013

صرف7لاکھ کاروباری حضرات ٹیکس دیتے ہیں، علی ارشدحکیم

صرف7لاکھ کاروباری حضرات ٹیکس دیتے ہیں، علی ارشدحکیم

سیالکوٹ…چیئرمین ایف بی آر علی ارشد حکیم نے کہا ہے کہ ہمارے کاروباری حضرات میں سے صرف سات لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں اور اس سال ہم اسے بڑھا کر پچاس لاکھ تک لے کر جائیں گے۔سیالکوٹ ڈرائی پورٹ پر بزنس کمیونٹی کے ساتھ تقریب کے دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وی بوک کے نام سے ایک سافٹ وئیر تیار کیا گیا ہے جس میں نئی ٹیکس پالسی بنائی گئی ہے اور تمام سسٹم آن لائن کر دیا گیا۔ ڈومیسٹک سطح پر وہ کاروباری حضرات جن کی سیل ٹیکس ریٹنگ زیرو ہے اس پر ٹیکس لاگو کیا جارہا ہے۔اور جو جعلی ناموں سے کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں ان لوگوں کے خلاف کارروائی کر کے گرفتار کیا جائے گا۔

مزید خبریں :