11 جنوری ، 2025
بہاولپور میں شقی القلب ملزمان نے گدھی پر بدترین تشدد کیا اور اس کی چاروں ٹانگیں کاٹ دیں۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ بستی رکرانی میں تھانہ عنایتی کی حدود میں پیش آیا۔ گدھی کے مالک کی جانب سے دائر مقدمے میں کہا گیا کہ 4 ملزمان نے اس کی گدھی کے ساتھ بدفعلی کی اور اس پر بدترین تشدد کیا اور اس کی چاروں ٹانگیں بھی کاٹ ڈالیں۔
پولیس کے مطابق گدھی کے مالک کی مدعیت میں نامزد ملزم سمیت 3 کےخلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور باقی کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ زخمی گدھی کو ویٹرنری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ جانوروں کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائےگا۔