17 جنوری ، 2025
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی ایک بار پھر پاکستان کا دورہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ورلڈ ٹور کے بعد ٹرافی رواں ماہ کے آخر میں پاکستان آئے گی، ٹرافی کو لاہور لایا جائے گا اور مختلف مقامات پر نمائش ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کو پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی لے جانے کا پلان بنایا جا رہا ہے۔ آئی سی سی اور پی سی بی کا مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ ٹرافی ٹور کا پلان فائنل کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چیمپئنر ٹرافی اس سے پہلے نومبر میں پاکستان کے متعدد شہروں کا وزٹ کر چکی ہے۔
اُس ٹور کے دوران اسلام آباد، مری، نتھیا گلی،ٹیکسلا، ایبٹ آباد اور کراچی میں ٹرافی کی نمائش کی جا چکی ہے۔
چیمئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، ٹرافی پورے ایونٹ میں پاکستان میں رہنے کا امکان ہے۔