پاکستان
02 مارچ ، 2013

گورنر خیبر پختونخوا کی گرینڈ جرگہ کوقیام امن کیلئے تعاون کی یقین دہانی

گورنر خیبر پختونخوا کی گرینڈ جرگہ کوقیام امن کیلئے تعاون کی یقین دہانی

پشاور…پشاورمیں منعقدہ گرینڈجرگہ اورگورنرخیبرپختونخوانے قیام امن کے لئے اقدامات اورتمام اسٹیک ہولڈرزسے مذاکرات شروع کرنے پراتفاق کیاہے۔پشاور میں جمعیت علما ء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان کی قیادت میں گرینڈقبائلی جرگہ نے خیبرپختونخواکے گورنرانجینئرشوکت اللہ سے ملاقات کی۔جرگہ نے گورنرکواے پی سی کے اعلامیہ اورسفارشا ت سے آگاہ کیا،جبکہ گورنر نے جرگہ کوقیام امن کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ مفاہمت کے عمل میں گورنرہاوٴس کورابطہ کارآفس کادرجہ دیاجائے گا۔ اس سے قبل مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت گرینڈقبائلی جرگہ منعقدہوا۔ جرگہ میں تمام قبائلی علاقوں کے عمائدین اوراراکین پارلیمنٹ شریک ہوئے۔جرگہ سے مولانافضل الرحمان اور قبائلی عمائدین نے خطاب کیااورکہاکہ قیام امن کے لئے گرینڈجرگہ طالبان سے مذاکرات سمیت بھرپور کوششیں کرے گا۔ گورنرنے جرگہ کے مطالبہ پرشہداء ٹرسٹ بھی قائم کرنے کااعلان کیااورکہاکہ ٹرسٹ کے ذریعے خیبرپختونخوا اور فاٹامیں متاثرہ خاندانوں کی مددکی جائے گی۔

مزید خبریں :