Time 18 جنوری ، 2025
کھیل

فٹنس ٹیسٹ کی شرط، ملتان ٹیسٹ میں شامل کرکٹرکو سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق ادائیگیاں نہ ہوسکیں

فٹنس ٹیسٹ کی شرط، ملتان ٹیسٹ میں شامل کرکٹرکو سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق ادائیگیاں نہ ہوسکیں
 ملتان میں ساجد خان نے فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرلیا ہے،فوٹو: پی سی بی

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ساجد خان کو  سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق ادائیگیاں نہ ہوسکیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی فٹنس ٹیسٹ کلیئرکرنےکے بعد سینٹرل کنٹریکٹ دینےکے فیصلے پر قائم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اسی باعث اسپنر ساجد خان کو سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق ادائیگیاں نہ ہوسکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ساجد خان کے فٹنس ٹیسٹ کلیئر نہ کرنے پر سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا تھا تاہم اب  ملتان میں ساجد خان نے فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ساجد خان کو سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کے بعد تمام ادائیگیاں فوری ہوں گی۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کو ادائیگیاں کی جا چکی ہیں۔

خیال رہے کہ ساجد خان اس وقت ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں جاری ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں اور انہوں نے پہلی اننگ میں ویسٹ انڈیز کے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

مزید خبریں :