پاکستان
02 مارچ ، 2013

جوڈیشل کمیشن : لاہور ہائیکورٹ کے 6 ججز کی مدت میں توسیع کی سفارش

جوڈیشل کمیشن : لاہور ہائیکورٹ کے 6 ججز کی مدت میں توسیع کی سفارش

اسلام آباد … جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کیلئے 7 ایڈیشنل ججز کے تقرر اور لاہور ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں 6 ماہ توسیع کی سفارش کر دی، وفاقی وزیر قانون، اٹارنی جنرل پاکستان اور پاکستان بار کونسل کا نمائندہ کمیشن کے اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔ چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جن 6 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں 6 ماہ توسیع کی سفارش کی ہے ، ان میں جسٹس شجاعت علی خان، عباد الرحمان لودھی، جسٹس علی بار نجفی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عبدالسمیع خان شامل ہیں۔ ان 6 ججز کی ایک سال کی مدت ملازمت27 مارچ کوپوری ہورہی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ میں جن نئے 7 ایڈیشنل ججز کے تقرر کی سفارش کی ہے ان میں عبدالطیف خان، ملک منظور، افسر علی شاہ ، لعل جان خٹک، اکرام اللہ خان، مسرت ہلالی اور سعود خان شامل ہیں۔ کمیشن کے اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کیلئے حیات علی شاہ کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔

مزید خبریں :