02 مارچ ، 2013
نارووال … وزیراعلیٰ پنجاب شہباز نے کا کہنا ہے کہ صدر زرداری اور ان کے ٹولے نے ملک کے خزانے کو لوٹا اور تباہ کیا، جس سے صنعتوں کی چمنیوں سے دھواں نکلنا ہی ختم ہوگیا ہے۔ نارروال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کہنا تھا کہ پنجاب میں جو اربوں اور کھربوں روپے خرچ ہوئے ان میں سے ان کی ذات پر ایک ڈھیلا بھی خرچ ہوا تو عوام کا ہاتھ اور ان کا گریبان ہوگا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ صرف یہ کہنے آئے ہیں کہ عوام دیکھ لیں اسلام آباد والوں نے کیا کیا اور پنجاب میں کیا ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کو میرٹ پر سولر سسٹم فراہم کئے۔ نارروال میں سنگ بنیاد یا تختیاں لگانے نہیں بلکہ وہ منصوبے دیکھنے آئے جو پورے ہوچکے ہیں۔