پاکستان
02 مارچ ، 2013

کراچی: کلفٹن میں شاپنگ سینٹر سے لڑکی کا اغواء معمہ بن گیا

کراچی: کلفٹن میں شاپنگ سینٹر سے لڑکی کا اغواء معمہ بن گیا

کراچی … کراچی میں کلفٹن کے قریب واقع شاپنگ سینٹر سے لڑکی کا اغواء معمہ بن گیا، پولیس کہتی ہے کسی کو اغواء نہیں کیا گیا جبکہ وہاں موجود لوگوں کے مطابق ملزمان لڑکی کو اغواء کرکے لے گئے ہیں۔ کراچی میں سی ویو کے قریب واقع شاپنگ سینٹر کے گارڈز کے مطابق مشکوک افراد اپلائیڈ فار رجسٹریشن گاڑی میں شاپنگ سینٹر میں داخل ہوئے، شبہ ہونے پر گارڈز نے شاپنگ سینٹر کے داخلی اور خارجی دروازے بند کروادیئے۔ راستہ نہ ملنے پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر خریداری کی غرض سے آئی ایک خاتون پاوٴں پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئی، ملزمان نے گارڈز پر بھی فائرنگ کی اور پچھلے راستے سے نکل کر دوسری گاڑی میں فرار ہوگئے۔ وہاں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ ملزمان فرار ہوتے وقت اپنے ہمراہ ایک لڑکی کو بھی اغواء کرکے لے گئے۔ لیکن پولیس نے بریفنگ میں کچھ اور ہی بتایا۔ پولیس کے مطابق ملزمان فرار تو ضرور ہوگئے لیکن ان کے ساتھ جانے والی لڑکی اغواء نہیں ہوئی بلکہ ان کی اپنی ساتھی تھی۔

مزید خبریں :