Time 23 جنوری ، 2025
کھیل

فاسٹ بولر ارش دیپ سنگھ نے بھارت کیلئے ٹی ٹوئنٹی میں اہم کارنامہ سر انجام دے دیا

فاسٹ بولر ارش دیپ سنگھ نے بھارت کیلئے ٹی ٹوئنٹی میں اہم کارنامہ سر انجام دے دیا
فوٹو: بی سی سی آئی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ارش دیپ سنگھ نے بھارت کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں اہم کارنامہ سر انجام دے دیا۔

 بدھ کو ارش دیپ سنگھ  کولکتہ میں انگلینڈ کے خلاف 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 2 وکٹیں لے کر بھارت کے لیے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

2022 میں بھارت کیلئے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر ارش دیپ سنگھ نے 61 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 97 وکٹیں لے کر  یہ اعزاز حاصل کیا۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارت کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اسپنر یوزویندر چہل کے پاس تھا، جنہوں نے 79 میچز میں 96 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ کولکتہ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کی ٹیم بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 132 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

میزبان ٹیم نے مقررہ ہدف با آسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 13 ویں اوور میں حاصل کرلیا اور 5 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ 


مزید خبریں :