Time 24 جنوری ، 2025
دنیا

امریکا نے یمنی حوثی گروپ کو ایک بار پھر دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا

امریکا نے یمنی حوثی گروپ کو ایک بار پھر دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا
فوٹ: فائل

امریکا نے یمنی حوثی گروپ کو ایک بار پھر دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کی کارروائیاں مشرق وسطیٰ میں ہمارے شہریوں کے لیے خطرہ ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق یمنی حوثی گروپ کو ایک بار پھر دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ادھر ایران نے ردعمل میں کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا یمنی حوثی گروپ کو دہشت گرد قرار دینا بےبنیاد ہے، یہ اقدام یمنی عوام کے خلاف انسانی پابندیاں لگانے کا بہانہ ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ من مانے،بے بنیاد یکطرفہ اقدامات عالمی قانون کی حکمرانی کو مزید کمزور کریں گے۔ ایسے اقدامات علاقائی امن و استحکام خطرے میں ڈال دیں گے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے 2021 میں حوثی گروپ کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیا تھا۔

مزید خبریں :