02 مارچ ، 2013
بدین … اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ مقامی وسائل کو مقامی سطح پر استعمال کیا جا رہا ہے اور یہ سب جمہوریت کا پھل ہے۔ بدین کے مختلف دیہات میں قدرتی گیس کی فراہمی کے منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ضلع بدین میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے اور علاقے میں کرائے گئے ترقیاتی کام ہی ان کی کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہیں۔ انہوں نے مز ید کہا کہ آج افتتاح کئے جانیوالے منصوبوں پر 14 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔