02 مارچ ، 2013
حیدر آباد … پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، بلوچستان سے آئندہ چند روز میں گورنر راج واپس لے لیا جائے گا۔ حیدر آباد میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پی پی اس وقت بھی بڑی سیاسی وقت ہے، آئندہ چند روز میں بلوچستان سے گورنر راج واپس لے لیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نظام سندھ کے عوام کی خواہشات کے مطابق واپس لیا گیا، ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں۔