02 مارچ ، 2013
لاہور … وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کاغذی منصوبے بنانے والوں کو عوام انتخابات میں مسترد کردیں گے، وفاقی حکومت توانائی بحران ختم کرنے میں ناکام رہی ، پنجاب میں 400 میگاواٹ کے سولر انرجی پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ ماڈل ٹاوٴن میں میٹرو بس کے آپریشنل امور کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ میٹرو بس سسٹم عوام کو جدید سفری سہولتیں فراہم کرنے میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے، میٹرو بس سسٹم میں سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار تک جا پہنچی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھاکہ میٹرو بس کے مخالفین منصوبے کی کامیابی پر خاموش ہو چکے ہیں۔دوسری جانب ارفع کریم پارک میں لاہور چیمبر کے نمائندہ وفد نے ملاقات کے موقع پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ توانائی کے بدترین بحران کے باعث زراعت، صنعت، تجارت اور درآمد و برآمد کو شدید نقصان پہنچا ہے، افسوس کی بات ہے کہ وفاقی حکومت 5 برسوں میں بھی توانائی بحران ختم کرنے میں مکمل ناکام رہی ۔ صدر لاہور چیمبر فاروق افتخار نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں بے شمار ترقیاتی کام کرائے، آنے والا وقت بھی انہی کا ہو گا ۔