پاکستان
02 مارچ ، 2013

کراچی: بلوچ کلچرل ڈے پر شہر بھر میں ثقافتی میلوں کا انعقاد

کراچی: بلوچ کلچرل ڈے پر شہر بھر میں ثقافتی میلوں کا انعقاد

کراچی … کراچی میں آج بلوچ کلچرل ڈے منایاگیا، لیار ی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ثقافتی میلوں کا انعقاد کیا گیاجہاں مختلف انداز میں بلوچ تہذیب کو اجاگر کیاگیا۔ کراچی کے قدیم علاقے لیاری کے فٹبال اسٹیڈیم میں لیاری ریسورس سینٹر کے تحت بلوچ کلچرل ڈے کا میلہ سجایا گیا ہے، علاقے کی تمام سڑکیں برقی قمقموں سے جگمگا رہی ہیں اور ہر طرف جشن کاسماں ہے، مرد ہوں یاخواتین بچے ہوں یا بڑے ہر کوئی اپنی ثقافت کو مختلف انداز میں پیش کررہا ہے۔ اس موقع پر بلوچی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے روایتی ملبوسات کے مختلف اسٹالز لگائے گئے ہیں، ثقافتی میلے میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے قائدین بھی شریک ہوئے۔ بلوچی ثقافتی شو کے اختتام پر آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

مزید خبریں :