پاکستان
02 مارچ ، 2013

پی ٹی آئی لاہور کے انتخابات، میاں محمود الرشید نے شکست تسلیم کرلی

پی ٹی آئی لاہور کے انتخابات، میاں محمود الرشید نے شکست تسلیم کرلی

لاہور … پاکستان تحریک انصاف لاہور کے دونوں دھڑوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد صلح ہوگئی ، انتخاب ہارنے والے میاں محمود الرشید نے جیتنے والے امیدوار علیم خان کے گھر جاکر انہیں مبارکباد دی۔ پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر میاں محمود الرشید نے انٹرا پارٹی الیکشن میں اپنی شکست قبول کرتے ہوئے اپنی حامیوں کے ساتھ جیتنے والے امید وار عبدالعلیم خان کی رہائشگاہ پر انہیں مبارکباد دی جہاں ان کا پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر عبدالعلیم خان اور میاں محمود الرشید کاکہنا تھا کہ انہوں نے اپنی پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے عمران خان اور پارٹی پرچم کے تلے ایک ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دونوں رہنماوٴں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ 23 مارچ کو مینار پاکستان کے سائے میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ عام کریں گے جہاں وہ پارٹی کو مضبوط کریں گے تاکہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کا صفایا کیا جاسکے۔

مزید خبریں :