پاکستان
02 مارچ ، 2013

امیر جماعت اسلامی 5 روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے

لاہور … امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن ترکی کے 5 روزہ دورے پر (انقرہ) ترکی پہنچ گئے ہیں، چوہدری محمد اسلم سلیمی کو جماعت اسلامی پاکستان کا قائم مقام امیر مقرر کیا گیا ہے۔ منصورہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سید منورحسن نے ترکی کے سابق وزیراعظم نجم الدین اربکان مرحوم کی یاد میں منعقدہ سمپوزیم میں شرکت اور خطاب کیا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر محمد کمال اور شعبہ امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان کے ڈائریکٹر عبدالغفار عزیز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وہ اپنے دورے کے دوران عالمی اسلامی تحریکوں کے رہنماوٴں سے ملاقات بھی کریں گے۔

مزید خبریں :