پاکستان
02 مارچ ، 2013

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات جاری، 14 افراد جاں بحق

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات جاری، 14 افراد جاں بحق

کراچی … کراچی میں فائرنگ، دہشت گردی اور مسلح افراد کا راج رہا، آج بھی 14 افراد جان کی بازی ہار گئے، لانڈھی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور لانڈھی کی ہی فیکٹری کے قریب کریکر حملے میں 2افراد زخمی ہوگئے جبکہ سخی حسن میں گھر میں گھسنے والے 2 ڈاکو اہل خانہ کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، ایک خاتون بھی جان سے گئیں۔ کراچی میں صبح سے ہی فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں اچانک تیزی آگئی۔ ماڑی پور روڈ پر 3 نوجوانوں کی ہاتھ پاوٴں بندھی لاشیں ملیں جنہیں تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ اورنگی ٹاون کے علاقے صابری چوک پر نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل سوار 3 افراد کو ہلاک کردیا۔ بلدیہ مواچھ گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص کی جان گئی، شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ سے مدرسے کا معلم جاں بحق ہوا۔ گلشن اقبال میں ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ ایس ایس پی آصف اعجاز شیخ کے مطا بق منگھو پیر کے علاقے میں گھر میں گھسنے والے 2ڈاکو اہل خانہ کی فائرنگ سے مارے گئے،جبکہ خاتون خانہ بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوئیں جو اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ دوسری جانب نارتھ کراچی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قریب نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق لانڈھی میں ہی گل احمد فیکٹری کے قریب کریکر حملے میں 2افراد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :