پاکستان
02 مارچ ، 2013

سندھ میں جعلی اپوزیشن بنائی جارہی ہے، مظفر حسین شاہ

کراچی … مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما سینیٹر مظفر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں قائد حزب اختلاف کے معاملے پر ہائی کورٹ کے احکامات کو نظرا نداز کیا گیا ہے صوبے میں جعلی اپوزیشن بنائی جارہی ہے۔ کراچی میں امتیاز شیخ کے ہمراہ فنکشنل لیگ ہاوٴس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے سینیٹر مظفر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کیلئے وکلا کا پینل تشکیل دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ 4 سال 11 ماہ حکومت میں رہے اب اپوزیشن میں جا بیٹھے ہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ میں جعلی اپوزیشن بنائی جارہی ہے۔

مزید خبریں :