02 مارچ ، 2013
پشاور … جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرسراج الحق نے کہاہے کہ عوام مصراورترکی کی طرح تبدیلی کے لئے تیارہیں، انتخابات میں برسراقتدار آکر ملک میں خلافت نافذ کی جائے گی۔ پشاورکے نواحی علاقے چغرمٹی میں تقریب سے خطاب اور جیو نیوز سے گفتگو میں سراج الحق کا کہناتھا کہ 5 سالوں میں حکمران جماعتوں نے قوم کو دھماکے، کرپشن، بیروز گاری، بھوک اور غربت کے سوا کچھ نہیں دیا اور اس وقت بچہ بچہ عالمی اداروں کا قرض دار ہے۔ ان کا کہناتھا کہ لٹیرے وزراء کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام بے پناہ ظلم سے تنگ آچکے ہیں، وہ مصر اور ترکی کی طرح تبدیلی چاہتے ہیں اور آئندہ حکومت جماعت اسلامی کی ہوگی جس کے نتیجے میں صوبے میں خلافت نافذ کی جائے گی۔