پاکستان
02 مارچ ، 2013

ایران میں غیر قانونی مقیم 13 پاکستانی ایف آئی اے کے حوالے

ایران میں غیر قانونی مقیم 13 پاکستانی ایف آئی اے کے حوالے

چمن … ایرانی سیکیورٹی فورسز نے غیر قانونی طور پر ایران میں مقیم 13 پاکستانیوں کو گرفتار کر کے پاکستان حکام کے حوالے کر دیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق پاک ایران بارڈر تفتان پر ایرانی سیکیورٹی فورسز نے 13 پاکستانی باشندوں کو ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا جو بغیر سفری دستاویزات ایران میں مقیم تھے جن سے مزید تفتیش ایف آئی اے کا عملہ کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطا بق حوالے کئے گئے افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے جو ایران کے راستے دیگر ممالک روزگار کی تلاش میں جانا چا ہتے تھے۔

مزید خبریں :