02 مارچ ، 2013
فیصل آباد … فیصل آباد میں نامعلوم افراد نے ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ورثاء نے احتجاج کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جڑانوالہ کے علاقے میں ایک کار میں سوار 3 افراد نے اسٹیڈیم روڑ پر 22سالہ نوجوان کو اس کے گھر سے بلا کر فائرنگ کر ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے جس پر مقتول کے ورثاء نے لاش فوارہ چوک پر رکھ کر احتجاج کیا اور ٹائر جلاکر سڑک ٹریفک کیلئے بند کر دی ۔ پولیس کے اعلیٰ افسران نے موقع پر پہنچ کر ورثاء کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی یقین دہانی کروائی جس پر ورثاء منتشر ہو گئے ۔