پاکستان
02 مارچ ، 2013

مانسہرہ: عمران خان کے سیاسی مشیر سردار خان ساتھیوں سمیت پی پی میں شامل

مانسہرہ … مانسہرہ میں تحریک انصاف کے بانی رکن گلگت بلتستان کے صوبائی صدر اور عمران خان کے سیاسی مشیر سردار خان اور سابق نائب ضلع ناظم عتیق جہانگیری سمیت 22 نظریاتی کارکن پارٹی سے مستعفی ہوکر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار خان اور عتیق جہانگیری نے الزام لگایا کہ تحریک انصاف میں سرمایہ داروں کا سونامی مخلص کارکنوں کو بہا لے گیا ہے، پارٹی انٹرا انتخابات سرمایہ داروں نے ہائی جیک کر لئے ہیں اور عمران خان بھی انہی لوگوں کے ہاتھ میں کھلونا بن چکے ہیں۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر شجاع سالم خان نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن میں بڑی سیاسی شخصیات کی شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوئی ہے اور جلد ہری پور، ایبٹ آباد اورمانسہرہ سے دیگر شخصیات بھی پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔

مزید خبریں :