02 مارچ ، 2013
کوئٹہ … بلوچ ثقافت کے دن پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جعفر آباد ، نصیر آباد اور سبی کے مختلف علاقوں اور ضلع کونسل ہال میں ہونیوالی تقریبات میں بلوچ ثقافت کا ہر رنگ اجاگر کیا گیا۔ تقریبات میں نوجوانوں ، بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نوجوان اور بزرگ بلوچی پگڑی پہنے ہوئے تھے جبکہ خواتین نے روایتی بلوچی ملبوسات زیب تن کررکھے تھے۔ بلوچی رقص نے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔ تقریبات میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی ثقافت پر ناز ہے۔ بلوچ کلچر ڈے پر روایتی رقص و موسیقی سے سجی یہ رنگا رنگ محفلیں شام ڈھلے ختم ہوئیں جن کے ذریعے لوگوں نے بلوچ ثقافت سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔