پاکستان
02 مارچ ، 2013

سرگودھا: مسافر بس اور کار میں ٹکر، 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی

سرگودھا … سرگودھا میں کار اور مسافر بس کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق ا ور 10 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لا ہور سرگودھا روڈ پر ٹول پلازہ سیدوانہ کے قر یب تیز رفتاری کے باعث کار اور مسافر بس میں ٹکر ہوگئی، حادثے کے باعث 6 سا لہ بچی لاریب اور 2 خواتین سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 10 افراد حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیو ں میں 4 بچے بھی شا مل ہیں۔

مزید خبریں :