03 مارچ ، 2013
لاہور....صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ غلام اسحاق خان نہیں بنوں گا، جو جیتا اسے اقتدار دے دوں گا۔سینئر صحافی، کالم نگار، اینکرز اور اخبارات کے ایڈیٹرز سے بلاو¿ل ہاوس لاہور میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں غلام اسحاق خان نہیں بنوں گا، جو جیت گیا اسے اقتدار منتقل کر دوں گا، پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت یوسف رضا گیلانی کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جو جیتا اسے اقتدار دے دیا جائے گا جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔