01 مارچ ، 2012
آکلینڈ…این جی ٹی…نیوزی لینڈ سے دوکروڑ ستر لاکھ برس قبل پائے جانے والے دنیا کے طویل ا لقامت اور بھاری بھرکم پینگوین کی باقیات دریافت کی گئی ہیں۔ان باقیات کے مطالعے سے سامنے آنے والے شواہدکے مطابق اُس وقت پائے جانے والے پینگوین کا قد چارفٹ دو انچ اوروزن تقریبا 60 کلو گرام تھا۔قدیم دور کے اس پینگوین کی باقیات ملنے کا آغاز ستر کی دہائی میں ہواجس کے بعد محققین نے ان پر باقاعدہ تحقیقات شروع کیں۔ ماہرین کا خیال تھا کہ ماضی میں پینگوین کی صرف دو انواع ہیں لیکن حال میں ہی ملنے والی ان باقیات سے ثابت ہوا ہے کہ آج نظر آنے والا پینگوین اپنے قد و قامت کی وجہ سے زمانہ قدیم میں چلتاپھرتا انسان معلوم ہوتا تھا۔