08 فروری ، 2025
لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ میچ کے جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڑ کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر قذافی اسٹیڈیم کے مختلف مقامات سےحراست میں لیاگیا۔
پولیس نے بتایاکہ گرفتار ملزمان میں سلطان، عزت اللہ، جمال اور فرید شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پاک نیوزی لینڈ میچ کے ٹکٹوں کی فوٹو کاپیاں کرواکرفروخت کررہے تھے۔
خیال رہے کہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی۔